|

وقتِ اشاعت :   August 10 – 2024

خضدار: میونسپل کارپوریشن خضدار کا اجلاس „حالیہ مون سون بارشوں سے خضدار شہر سمیت پورے ضلع میں ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے مکانات کھڑی فصلیں حفاظتی بندات ذرائع مواصلات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا حکومت خضدار کو آفت زدہ علاقہ قرار دے کر مالی پیکج کا اعلان کیا جائے

اجلاس سے چئیرمین محمدآصف جمالدینی آغا شکیل احمد خضداری مولانا محمد اسلم گزگی میر عبدالرحیم کرد مولانا عنایت اللہ رودینی ایڈوکیٹ غلام نبی مینگل سمیت کونسلران نے خطاب کیا تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن خضدار کا اجلاس

وائس چئیرمین جمیل قادر زہری کی صدارت میں منعقد ھوا اجلاس میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے کونسلران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں حالیہ مون سون بارشوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس بات کو محسوس کی گئی حالیہ مون سون بارشوں کے باعث ضلع بھر میں مکانات کھڑی فصلیں اور سڑکوں سمیت زمینداروں کے سولر پلیٹس ٹیوب ویلوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ان نقصانات کا ازالہ کرنے کے لئے فوری طور پر سروے کا انعقاد کیا جائے اور صوبائی حکومت ضلع خضدار کو آفت زدہ علاقہ قرار دے کر عوام الناس۔زمینداروں کے نقصانات کا ازالہ کریں سڑکوں کی تعمیر کے لئے بھی فوری اقدامات اٹھائیں جائیں

اجلاس میں کونسلران نے اس بات پر زور دیا کہ پی ڈی ایم اے سمیت صوبائی حکومت کی جانب سے آنے والی فنڈز اور سامان منتخب بلدیاتی نمائندوں کے زریعے متاثرین میں تقسیم کئیے جائیں کیونکہ بلدیاتی عوامی نمائندے عوامی مسائل کے حوالے سے زمینی صورتحال کو بہتر سمجھ سکتے ہیں اجلاس سے چئیرمین محمد آصف جمالدینی۔کونسلران آغا شکیل احمد خضداری۔

میر عبدالرحیم کرد۔ مولانا عنایت اللہ رودینی۔مولانا محمد اسلم گزگی۔رئیس بشیر احمد گزگی۔ میر احمد خان گنگو۔

عبدالنبی مینگل حکومت اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے کونسلران نے خطاب کیا جبکہ اپوزیشن اراکین نے بجٹ میں تمام کونسلران کو بلا امتیاز یکساں فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار محمد آصف جمالدینی نے یقین دھانی کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سابق روایات پسند و ناپسند کو ہمیشہ کے لئے دفن کیا ہے میعے لئے تمام کونسلران قابل احترام ہیں انہوں نے کہا کہ جس جس کونسلر کو کوئی مسئلہ درپیش ہے میں وہ حل کرنے کے لئے ہمہ وقت حاضر ہوں ان کے علاقہ انتخاب میں درپیش مسائل بہتر انداز میں حل کرنے کی کوشش کرینگے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں

حکومت اور اپوزیشن دونوں ایوان کے دو پہیے ہیں علاقے کی تعمیر و ترقی میں دونوں کی یکساں کردار ہے تا ہم حکومتی زمہ داریاں کچھ زیادہ ہیں ہمیں ان زمہ داریوں کا احساس ہے حالیہ مون سون بارشوں کے دوران پوری پوری رات میں متاثرین کے ساتھ کھڑے رہے ان کے مشکلات کو موقع پر حل کرنے کی کوشش کی عوام الناس کو درپیش مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کررہے پیں کہ عوام الناس کو ایک اچھا ماحول فراہم ہو سکے اجلاس سے آغا شکیل احمد خضداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

میں خضدار کے عوام کے مسائل و مشکلات سے اچھی طرح آگاہی رکھتا ھوں یہ بات درست ہے کہ حالیہ بارشوں سے خضدار شہر سمیت پورے ضلع میں بے بڑے پیمانے پر مکانات سڑکوں اور زرعی اراضیات کے حوالے سے جو نقصانات ہوا ہے اس حوالے سے ایوان کے فیصلوں کو سامنے رکھتے ہوئے صوبائی حکومت سے رابطہ کرینگے ہماری کوشش ھو گی خضدار کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے اور یہاں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرکے عوام کو سہولیات فراہم کیا جائے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی کونسلران نے اپنے اپنے حلقوں میں ہونے والے نقصانات کی تفصیل بتائی اجلاس میں چیف آفسر خضدار سمیت دیگر محکموں کے زمہ دار آفسران بھی شریک تھے