کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وادی تیراہ میں خوارج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ عزیز محمود ملک کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی سلامتی کے لئے سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا
اپنے جاری ایک بیان میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ عزیز محمود ملک جیسے بہادر قوم کا فخر ہیں
جنہوں نے بہادری کے ساتھ خارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور جام شہادت نوش کیا
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکورٹی فورسز کی ہی نہیں بلکہ پاکستان کے ہر فرد کی جنگ ہے
سب کو مل جل کر اس جنگ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کو ہر طرح کی دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے فرنٹ لائن پر یہ جنگ لڑنی ہے اور دہشت گردوں کو واضح پیغام دینا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے شہید لیفٹیننٹ عزیز محمود ملک کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی میں اقلیتوں کی نمائندگی موجود ہے، پارلیمنٹ، سرکاری اداروں سمیت ہر شعبہ زندگی میں اقلیتوں کی موثر نمائندگی جمہوری رویوں کی عکاس ہے،آئین پاکستان کے مطابق تمام شہریوں کے حقوق مساوات پر مبنی ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن کے مناسبت سے جاری کئے گئے پیغام میں کیا ہے ۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی میں اقلیتوں کی نمائندگی موجود ہے،پارلیمنٹ، سرکاری اداروں سمیت ہر شعبہ زندگی میں اقلیتوں کی موثر نمائندگی جمہوری رویوں کی عکاس ہے،
آئین پاکستان کے مطابق تمام شہریوں کے حقوق مساوات پر مبنی ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صدیوں سے آباد اقلیتوں کا قومی تعمیر و ترقی نمایاں میں کردار ہے ، اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقلیتی نمائندوں کی مشاورت سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔