کوئٹہ : جمعیت علما ء اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مو لا نا عبد ا لو سع نے کہا ہے کہ جمعیت علما ء اسلام نے ہر دور میں سیاسی اپروچ کے بجا ئے ہمیشہ وطن عز یز کو مقد م اور سر فہر ست رکھا ہر طرح کے مفا دات سے با لا تر ہو ملکی مفاد کو اہمیت دی ہے ۔
انہو ں نے کہا کہ جمعیت علما ء اسلام نے وطن عز یز کی خاطر بہت سیا سی نقصا نات اٹھا یا ہے لیکن اسکے با و جود آج بھی ہم ملک کو سب سے مقد م سمجھتے ہے ٫
انہو ں نے کہا کہ قائد جمعیت مو لا نافضل الر حمن نے اس پر فتن دور میں اپنے کا ر کنوں کی جس طرح رہنما ئی کی اس کی مثا ل نہیں ملتی انہوں نے خو شمنا نعروں کے پیچھے جا نے اور تاریک راہوں کے مسافر بننے کے بجا ئے نو جو انوں کو مثبت اوررروشن راستے کے طرف جا نے کی رہنما ئی کی ہے ۔
انہو ں نے کہا کہ جمعیت علما ء اسلام کا ما ضی گو اہ ہے کہ ہم نے مخد و ش صو رتحا ل میں صو بے کی خد مت کی ہے جمعیت علماء اسلام کی پوزیشن سب کے سامنے عیاں ہے ہم اپنے موقف سے ہر گز روگردانی نہیں کریں گے۔