کوئٹہ: کوئٹہ، خضدار اور تربت میں بم حملوں کے نتیجے میں تین اہلکاروں سمیت چار افرادخمی ہوئے ،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں دستی بم حملہ پولیس اہلکارسمیت 2افراد زخمی ہو گئے۔
پو لیس کے مطابق اتوار کی شب کوئٹہ کے علا قے گوالمنڈی چوک کے قریب مو ٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا
جس کے نتیجے میں پو لیس اہلکار محمد زمان اور نور جان زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کی دو چیک پوسٹوں پردستی بم حملوں میں 2اہلکارزخمی ہوگئے۔
سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق اتوار کو تربت کے علاقے آبسر میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پرنامعلوم افراد نے دستی بموں سے حملہ کیا
جس کے نتیجے میں حوالدارحنیف اور سپاہی اصغر معمولی زخمی ہوگئے ایک اور واقعہ میں نامعلوم افراد نے تربت میں تعلیمی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا جوزوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دریں اثناء خضدار میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پردستی بم حملہ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق اتوار کوخضدار کے علاقے بازگیر میں نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر دستی بم پھینکا جوزوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکو رٹی فورسزکی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی