بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دستی بم پھٹنےسے 7 افراد زخمی ہوگئے۔
دستی بم دھماکا کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں ہوا جب کہ اس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے، پشتون آباد میں موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم حملہ کیا۔
حکام کے مطابق پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکھٹےکرنے کے عمل کا آغازکردیا۔