کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان کاپراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ،
شہر کو چھ زونز میں تقسیم کرکے وصولی کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،ذرائع کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ریونیو میں خاطر خواہ کمی کے بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کمر کس لی ہے
اور ریکوری یقینی بنانے کے لئے شہر کو چھ زونز میں تقسیم کرکہ مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں
جو روزانہ کی بنیاد پر کمرشل اور نان کمرشل پراپرٹی نادہندگان کیخلاف کاروائی کریں گی۔