کوئٹہ: بلوچستان میں بارشوں کا نیا اسپیل15اگست سے داخل ہوگا جو 18اگست تک برقرار رہے گا،
محکمہ موسمیات کے مطابق 15سے 18اگست تک خضدار،قلات،سوراب،آواران،مستونگ،نصیرآباد،جعفرآباد ،صحبت پور،جھل مگسی ،کچھی،سبی،پنجگور ،کوہلو،موسی خیل،بارکھان،لورالائی،ہرنائی ،ژوب ،زیارت،شیرانی مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش متوقع ہے ۔
پیش گوئی کے بعد محکمہ پی ڈی ایم اے نے صوبے میں الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بارشوں سے لینڈسلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے
نئے اسپیل کے دوران ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں،
پکنک پوائنٹس پر جانے سے گریز کیا جائے پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا خدشہ ہے عوام بجلی کے کھمبوں اور موبائل کے استعمال سے گریز کریں پی ڈی ایم نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو بارشوں کے دوران الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔