کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ہدایت کی کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فوری بند کیا جائے
کیونکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور خصوصا اوور بلنگ کے منفی اثر کی وجہ سے بجلی کے بل ادا کرنے والے اچھے صارفین بھی اب تنگ آچکے ہیں
لہذا آپ اپنے دفتری طریقہ کار کو بہتر بنائیں، تمام صارفین کے ساتھ مناسب رویہ رکھیں اور اچھے صارفین کو تکلیف پہنچائے بغیر مکمل وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی بھی موجود تھے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ کسٹمر سروس کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے کیلئے بجلی صارفین کی شکایات کو مثر طریقے سے نمٹا جانا چاہیے
انہوں نے کہا کہ واپڈا کے حکام کو واجبات کی ادائیگی پر بھرپور توجہ مرکوز رکھیں تاکہ ادارے کی مجموعی طور پر کارکردگی بہتر ہو سکے ایک سوال کے جواب گورنر بلوچستان نے ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ضلعی کی سطح کیسکو حکام کی حفاظت کیلئے بھرپور تعاون فراہم کریں
گورنر بلوچستان نے واضح کر دیا کہ بڑے سرکاری دفاتر میں اوقات کار کے دوران اور صحت و تعلیم کے اہم مراکز کا بجلی کی فراہمی کے حوالے سے بہت خیال رکھیں۔