|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2024

کوئٹہ: کوئٹہ ،تربت اور بلیدہ میں بم دھماکوں میں 7افراد زخمی ہوئے ،تفصیلات کے مطابق کو ئٹہ میں نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ 7افراد زخمی ہو گئے۔

پو لیس کے مطابق پیر کوکوئٹہ کے علا قے پشتون آباد کے علاقے چالو باوڑی چوک پر موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں خان،مجیب ،منان،حضرت اللہ ،عبدالمالک ،سمیع اللہ اورعمران زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کر دی۔ کوئٹہ میں گرلز کالج پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

پولیس حکام کے مطابق پیر کی شب نامعلوم افراد نے کوئٹہ کے علاقے سریاب ملز میں واقع گرلز کالج پردستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ تاہم واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔

واقعہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ۔

علاوہ ازیں بلیدہ کورے پشت میں دہماکہ اور فائرنگ کی آوازیں۔

اطلاع کے مطابق بلیدہ کے علاقہ کورے پشت میں شام گئے متعدد دہماکہ سنے گئے جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں۔

علاقہ مکینوں نے دہماکہ اور فائرنگ کی تصدیق کی ہے تاہم ان کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

دریں اثناء تربت شہر میں زورداردھماکہ کی آواز سنی گئی، تاہم ابتدائی طورپر دھماکہ کی جگہ اور نوعیت کاپتہ نہ چل سکا، دھماکہ کے بعد فورسزکی جانب سے فائرنگ کی گئی۔