کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے ویب سائٹ(ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے ایک روشن ستارے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کوبی ایل اے کے دہشت گردوں نے مستونگ میں بے دردی سے شہید کر دیا۔
بلوچ قوم اور روایات کا پرچار کرنے والے دہشت گردوں کے ہاتھوں سے عام بلوچ بھی محفوظ نہیں۔ ہم زاکر بلوچ سمیت تمام شہدا کا جواب لیں گے!
کاش دھرنوں میں مصروف لوگ دہشت گروں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ذاکر بلوچ سمیت ہزاروں بلوچ شہدا کے لئے بھی کبھی دھرنا دیں اور بی ایل اے کی مذمت کریں۔