کوئٹہ : بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کی کامیاب کارروائی، جعلی کولڈڈرنگ کے گودام پر چھاپہ، ہزاروں لیٹر جعلی و مضرصحت کولڈ ڈرنکس برآمدکرلیا ہے،
ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی عتیق اللہ خان کارروائی ڈسٹربیٹور کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا عندیہ دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بی ایف اے اسپیشل ٹاسک فورس نے کوئٹہ کے علاقے اخترآباد میں خفیہ اطلاع پر ایک ڈسٹریبیوشن یونٹ کا معائنہ کیا تو گودام سے معروف کمپنیوں کی ہزاروں جعلی بوتلیں پکڑی،
گودام سے برآمد شدہ تمام کولڈرنکس ضبط کر کے ڈسٹریبیوٹر کے خلاف مزید قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔برآمد کی گئی کولڈڈرنکس میں غیر معیاری و مضر صحت کولڈرنکس میں جعلی فانٹا، ڈیو اور کوکا کولا شامل ہیں،
اس سلسلے میں ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی عتیق اللہ خان نے کہا ہے کہ جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والے پروڈکشن یونٹ کا بھی جلد پتہ لگا کر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ذاتی فائدے کیلئے خوراک میں ملاوٹ اور جعل سازی سنگین جرم ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ جعل سازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے اتھارٹی کی نظر سے اوجھل نہیں ہو سکتے، شہری خود بھی خوردنی اشیا کے معیار پر نظر رکھیں اشیا خریدتے وقت ان کی جانچ یقینی بنائیں اور ملاوٹ یا جعل سازی سے متعلق فورا اتھارٹی کو اطلاع دیں۔