کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ منگچر ، خاران، پنجگور میں دستی بم حملوں اور بم دھماکوں کے نتیجے میں میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ماں اور بیٹے سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق منگل کے روز نامعلوم موٹرسائیکل سوار سریاب روڈ پر واقعہ گورنمنٹ نواب غوث بخش رئیسانی سکینڈری گرلز اسکول کے مین گیٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے دھماکے سے اسکول کے مین گیٹ کو نقصان پہنچا، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے لیاقت بازار میں واقعہ چائنا مارکیٹ میں دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے
بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان عرفان اللہ ولد حاجی امان اللہ جاں بحق ،محمد ولد عظیم ،زین اللہ ولد حاجی امان اللہ،حبیب الرحمن ولد میر حاجی،ساگر ولد گووند،یوسف مسیح ولد نذیر مسیح،شبیر ولد محمد ہاشم زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس ، سی ٹی ڈی اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر نعش اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا
جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاکے حوالے کردی گئی،پولیس کے مطابق منگل کی شب کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ کے یار محمد اسٹریٹ میںہونیو الے دھماکے کے نتیجے میں خاتون بیبل زوجہ غلام نبی اور محمد علی ولد خاوند بخش جاں بحق جبکہ ماں اور بیٹاسعادت یار ولد فدا محمد اور مہرالنسازوجہ فدا محمد زخمی ہوگئے
اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا
جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاکے حوالے کردی گئی۔
دریں اثناء منگچرمیں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ تاہم کوئی جانی نقصان ہوا۔لیویز حکام کے مطابق منگچر میں ایف سی کی چیک پوسٹ پرنامعلوم مسلح افراد نے گرینڈ لانچر سے 3گولے داغے جو چیک پوسٹ کے قریب گھر کردھماکوں سے پھٹ گئے سیکورٹی کی جوابی کارروائی کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ادھر خار ان میں بم دھما کہ کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا ۔ لیو یز کے مطابق منگل کو خا ر ان میں نوا ب ا کبر بگٹی اسٹیڈ یم میں رمو ٹ کنٹر ول بم د ھما کہ ہوا تا ہم و اقعے میں کسی قسم کے جا نی نقصا ن کی اطلا ع موصو ل نہیں ہو ئی واقعہ کے بعد سیکو رٹی فورسز نے علا قے کو گھیر ے میں لے کر حملہ آورں کی تلا ش شروع کر دی مز ید کاروئی جاری ہے ۔
پنجگورمیں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ سیکورٹی فوسز ذرائع کے مطابق منگل کو نامعلوم مسلح افراد نے پنجگور کے علاقے قلم چوک پر بٹ ناکہ کے مقام پر دستی بم پھینکا جو چیک پوسٹ کی دیوار کے قریب زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بند ی کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی مزید کاروائی جاری ہے ۔