کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ہمارے شک وشبہات یقین بدل گئے کہ بلوچ پشتون قوم پرستوں نے بلوچستان کو آباد کرنے کے بجائے ان کو تباہی و بربادی سے دوچار کیا قوم پرستوں کی حکومت میں 40 ارب روپے کی بے ضابطگیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ قوم پرستوں نے میرٹ اور کرپشن سے پاک کا نعرہ لگا کر یہاں کے بلوچوں اورپشتونوں کا خون چوسا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں نے جس معصومانہ انداز میں 40 ارب روپے کی بے ضابطگیاں ہوئی صوبہ کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ہماری حکومت پر تنقید کرنے والوں کا اصل چہرہ دو سال ہی میں نظرآنا شروع ہوگیا یہ صوبے کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے اور صوبے کی غربت ختم کرنے کے بجائے اپنی غربت ختم کرنے اور اپنے لئے پیسے بٹور کر مستقبل سنوارے انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں کے ڈھائی سالہ دور حکومت میں جس طرح کرپشن اور لوٹ مار ہوئی اس کی مثال کہیں نہیں ملتی اور جس طرح ان کو اقتدار حوالے کیا اس دن سے ہمیں خدشات لاحق ہوئے کہ یہی قوم پرست صوبے کو تباہی و بربادی سے دوچار کریں گے انہوں نے کہا کہ جس طرح اخبارات میں ان کی ترقی و خوشحالی کے دعوے عیاں ہونے لگے اب عوام کا فرض ہے کہ ان لٹیروں کا حساب کریں ۔