کوئٹہ: جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنماء میر ندیم الرحمن بلوچ،ظفر درانی،حافظ نصیر مینگل،میر نعمان ساسولی اور دیگر نے کہا ہے کہ 14 اگست کا دن ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے
آزادی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے آزادی کا تحفظ اور اس کی بقاء ہماری اولین زمہ داری ہے
ملک میں اندرونی اور بیرونی مداخلت کو ہر گز قبول نہیں کرینگے سازشی عناصر اپنے مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہونگے بلوچستان کو آتش فشاں کی بجائے امن کی طرف لے جایا جائے بلوچستان کے لوگوں کو روزگار تعلیم اور دیگر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،
یہ بات انہوں نے بدھ کو یوم آزادی کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں دو قومی نظریہ پرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے بلوچستان کے محرومیوں کا خاتمہ کرنا ہوگاریاست میں جن کا بھی اختیار اور حکومت ہے ان کو ہر چیز دیکھنا چائے بلوچ مسنگ پرسنز کا مسئلہ ایک عالمی مسئلہ ہے ملک کے اندرونی اور بیرونی مداخلت کو ہر گز قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ لاپتہ افراد کی آڑ میں سیاسی پوائنٹس کررہے ہیں
ہم بلوچ بلوچستان کی روایات سے واقف ہے میں اور میرے جماعت اس وقت اقتدار میں نہیں ہے کچھ لوگوں نے بلوچستان اور خاص کر بلوچوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے
اس بڑے تمام مقاصد کے لوگوں کو ہر گز بے نقاب کیا جائے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو آتش فشاں کی بجائے امن کی طرف لے جایا جائے بلوچستان کے لوگوں کو روزگار تعلیم اور دیگر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ اس دن کی مناسبت سے آئے مل کر عہد کریں کہ ہم کسی بھی سازش کا شکار نہیں ہونگے، اور آپس کی اتحاد و اتفاق سے ان ترقی دشمن عناصر کا قلع قمع کریں۔