|

وقتِ اشاعت :   August 14 – 2024

کوئٹہ: پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے وابسطہ ہے، ہمیں ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہوگا، آپس میں ملی یکجہتی کا مظاہرہ کرکے ملک کی ترقی میں اپنا کردار اداکرنا ہوگا

یہ بات نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یوم آزدی کی مناسبت سے بلوچستان اسمبلی کی سبزہ زار پر 77 ویں یوم آزادی کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا میں نے اپنی اکتیس سالہ سیاسی کیریر میں یہ چیز نوٹ کی ہے کہ جب بھی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو جاتا ہے تو چھپے ہاتھ پاکستان کو گرانے کی کوشش شروع کرتے ہیں،

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ بہت پرانی بات نہیں صرف2017 میں پاکستان دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت بن چکا تھا۔ میکرو اکنامک انڈیکیٹرز اور بین الاقوامی ادارے لکھ رہے تھے پاکستان بین الاقوامی فارن انویسٹمنٹ کے حوالے دوسری بلواسطہ چوائس ہے۔

ہماری چھ فیصد گروتھ اور دو فیصد فوڈ انڈ فیشن تھی. اس ملک کی سٹاک ایکسچینج دنیا کی پانچویں بہترین اور جنوبی ایشیاء کی نمبر ایک سٹاک ایکسچینج بن رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آئے مل کر عہد کریں کہ ہم کسی بھی سازش کا شکار نہیں ہونگے، اور آپس کی اتحاد و اتفاق سے ان ترقی دشمن عناصر کا قلہ کمہ کریں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال نے پاکستان کی ترقی کے لئے جو خواب دیکھیں تھے آئیں مل کر ان عظیم ہستیوں کے خواب ہم اتحاد و اتفاق سے پر کریں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے معدنی وسائل سے نواز گیا ہے ذولفقار علی بھٹو اور میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان ایٹمی قوت بن گیا جو کام ذولفقار علی بھٹو نے شروع کیا الحمد اللہ وہ کام میاں محمد نواز شریف نے پائیہ تکمیل کو پہنچایا گیا۔ نائب وزیر اعظم نے کہا پاکستان تا قیامت تک قائم رہیگا گا عوام دشمن قوتوں کے باتوں میں نہ آئیں اور آپس میں اتحاد اتفاق و بھائی چارے کے لئے کردار ادا کرے میں کل سے کوئٹہ میں یوم آزادی کی تقریبات غور سے دیکھ رہا ہوں

یہاں کے عوام کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ ہم سارے محب وطن ہیں اور پاکستان کو معاشی سماجی علمی حوالے سے آگے دیکھنا چاہتے ہیں قبل ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے قومی پرچم کو فضاء بلند کیا اوربلوچستان کانسٹبلری کی چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، تقریب میں سکول کے بچوں نے ملی نغمے بھی پیش کئے،۔

پرچم کشائی کی تقریب میں صوبائی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، سپیکر صوبائی اسمبلی، بلوچستان کے ممبران اسمبلی کے ساتھ ساتھ پنجاب و صوبہ کے پی کے کے ایم پی ایز جن میں راحیلہ نعیم، آغاء علی حیدر اور حادیہ نواز شامل ہے نے شرکت کی اس موقع پر اعلی سرکاری آفیسران اور قبائلی عمائدین بڑی تعداد میں میں موجود تھے۔