|

وقتِ اشاعت :   August 15 – 2024

کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے ایک تعریفی خط میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ 77 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر کامیاب میگا ایونٹس کا اہتمام کرنے پر آپ اور آپ کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

امن و امان کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ایک بہت ہی چیلنجنگ کام تھا۔

آپ کی کمان میں آپ کی ٹیم نے جس محنت اور احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے وہ مثالی اور قابل تعریف ہے۔

مجھے امید ہے کہ آپ اور آپ کی ٹیم مستقبل میں بھی اسی لگن اور عزم کے ساتھ کام کرتی رہے گی۔

میں آپ کو مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں