|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2024

کوئٹہ: میٹرو پولیٹن کارپویشن کوئٹہ میں بڑے پیمانے پر گھوسٹ ملازمین کا انکشاف،میڑوپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف کردیا ۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میڑوپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے این این آئی کو بتایا کہ میٹرو پولیٹن کارپویشن کوئٹہ میں بڑے پیمانے پر گھوسٹ ملازمین کا انکشاف اور ادارے پر مالی بوجھ بننے والے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو فوری طور پر برطرف کردیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ برطرف کئے جانے والے ملازمین کی تعداد 1400ہے جن میں سینیٹیشن ، فائر سمیت دیگر شعبوں کے ملازمین شامل ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ گھوسٹ ملازمین کو جو فرائض سرانجام نہیں دیتے تھے کو برطرف کردیا گیاہے جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے شعبہ فائر میں صرف اور صرف وہ ملازمین دوبارہ رکھے جائیں گے جو فرائض باقاعدگی سے سرانجام دے رہے ہیں

جبکہ شعبہ صفائی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کام جاری ہے اور اس شعبے میں بھرتیاں پرائیویٹ کمپنی خودکریگی ۔

حمزہ شفقات نے بتایا کہ مستقبل میں جب بھی بھرتیوں کی ضرورت ہوگی تو اسکا جائزہ کیس ٹو کیس لیا جائے گا جبکہ میٹروپولیٹن کے متعلقہ افسران کو ہدایت کردی گئی ہے کہ کسی بھی ڈیلی ویج ملازم کی تنخواہ 16اگست کے بعد جاری نہ کی جائے ۔