|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2024

چمن: چمن میں تیز طوفانی ہوائیں اور شدید بارش نے تباہی مچادی، عوام کے کروڑوں روپے کے املاک کو نقصان پہنچادیا، ریلوے ٹریک کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کا ایک نیا سلسلہ چمن میں داخل تیز طوفانی ہوائیں اور تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آئی کئی علاقوں میں سولر سسٹم کو گرادئیے ہیں جس سے عوام کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ تیز بارشوں سے ندی نالوں میں شدید طغیانی سے کئی دیواروں کو جزوی نقصانات پہنچائے

تاہم کسی بھی علاقہ سے جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ہیں جبکہ ریلوے ٹریک کو بھی جزوی نقصان پہنچ گیا محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ اگلے تین روز تک جاری رہے گا

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو بار بار برساتی نالوں سے قبضہ ختم کرنے کی اپیل کی گئی ہیں اور عوام کو برساتی نالوں سے دور رہنے کی تلقین کی گئی ہیں کیونکہ کسی بھی وقت شدید بارش سے برساتی نالے میں بدترین طغیانی کا خطرہ ہیں ۔