|

وقتِ اشاعت :   August 17 – 2024

پشین: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتون بلوچ وطن کے وسائل کو قبضہ کرنے کیلئے یہاں دہشت گردی بھتہ خوری منشیات فروشی مسلح جھتے ڈیتھ سکواڈ طویل المیعاد پالیسیوں کی تسلسل ہے۔

حکمران اشرافیہ آج بھی جنگی معیشت کو پروان چڑھا رہی ہے شہدا اگست کے زخمات بھلانے کے نہیں وقت آنے پر ایک ایک ظلم کا حساب لیا جائیگا یہ سب کچھ تب ممکن ہوگا جب فعال منظم تنظیمی ربط ہو فکر باچاخان کی صد سالہ جہد تنظیم کی مرہون منت ہے بنیادی یونٹ اور کارکن اثاثہ ہے

ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام تنظیمیں اپنی اپنی دائرہ کار میں رہتے ہوئے معین وقت کے دوران اپنی ذمہ داریاں بروقت اداکریں ضلعی تنظیم کو منظم پروگرام ترتیب دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچاخان مرکز پشین،باچاخان مرکز خانوزئی اور برشور میں تحصیل برشور ورکرز اجلاسوں سے خطاب کے دوران کیا

ان اجلاسوں سے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبیداللہ عابد ضلعی صدر اصغر علی ترین مرکزی سیکرٹری طلبا امور رشید خان ناصر صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبدالباری کاکڑ اراکین مرکزی کمیٹی ڈاکٹر اقبال ترین سید عبدالرب آغا اسرار پانیزئی صوبائی سیکرٹری کلتور وادب حضرت علی اچکزئی صوبائی سیکرٹری باچاخان مرکز عصمت داوی تحصیل صدور مجیب الرحمن عبدالوحید صدام خان منیر احمد اراکین ضلعی کابینہ محمد یار ڈاکٹر نسیم ملک منظور کاکڑ حاجی خانان سید محمد دین آغامحراب خان محمد رمضان اور دیگر نے بھی خطاب کیا

اس موقع پر ملک منظور کاکڑ اور سید محمد دین آغا نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔ مقررین نے کہا کہ فعال ومنظم تنظیم کے بغیر درپیش چیلنجز کا مقابلہ مکن نہیں وقت اور حالات کا تقاضا ہے

کہ ہم اپنی صفوں کو منظم کریں اس میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ضلع پشین میں کامیاب ورکرز اجلاس کے انعقاد سے کارکنوں کی ذہنی فکری استعداد میں اضافہ ہوگا جس کے یقیناً مستقبل میں تنظیمی فعالیت پر اچھے مثبت اور دیرپا نتائج برآمد ہوں گے۔