کوئٹہ : بلوچستان حکومت نے وائس چانسلر سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
دوسری جانب محکمہ اینٹی کرپشن نے کوئٹہ میں سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے آفس پر چھاپے کے دوران ڈاکٹر ساجدہ نورین کو ریکارڈ لیکر جانے سے روکتے ہوئے دفتر کو سیل کردیا ۔
ڈی جی اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی پر چھاپہ یونیورسٹی کے وی سی آفس پر مارا گیا،چھاپہ کے دوران سابق وائس چانسلر اورعملہ آفس میں موجود تھا ،
اس موقع پر وائس چانسلر آفس کو سیل کرکے رکارڈ محفوظ کرلیا گیا ، سابق وائس چانسلر کی گاڑی میں موجود رکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا جو وہ یونیورسٹی سے اپنے ہمراہ لیکر جانے کی کوشش کر رہی تھیں،
یونیورسٹی کا تمام رکارڈ کو نئی وائس چانسلر کے حوالے کردیا جائے گا اور اگر صوبائی حکومت نے ہدایت کی تو مزید تحقیقات کی جائیں گی۔
دوسری جانب بلوچستان حکومت نے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ساجدہ نورین کوعہدے سے بر طرف کردیا ہے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انکوائری کی سفارشات اور کابینہ کے فیصلے کی روشنی داکٹر ساجدہ نورین کو عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے ۔