نوشکی: روزانہ 21 گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ عوام مشتعل گریڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی بند کرکے دھرنا دیدیا
نوشکی کی تاریخ میں کیسکو کے خلاف دھرنے میں خواتین کی بڑی تعداد شریک مشتعل مظاہرین نے شہر جانے والے راستے بند کر دیئے انتظامیہ سے مزاکرات ناکام بارہ گھنٹے بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ اتوار کے روز کلی مینگل قادرآباد بادینی و دیگر دیہی فیڈرز کے صارفین نے بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گریڈ اسٹیشن کا چارج سنھبال لیا
گریڈ سے بجلی کی سپلائی بند کر دی اور گریڈ اسٹیشن کے اندر کیمپ لگا کر دھرنا دیدیا ہے دھرنے میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جو تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کیسکو کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں مشتعل مظاہرین مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کرلے شہر جانے والے راستوں کو بند کر دیا
جس کے باعث بازار سنسان رہا اسٹنٹ کمشنر نے ایکسیئن کیسکو کے ہمراہ مظاہرین سے مزاکرات کی جو ناکام ہوئے مظاہرین نے بارہ گھنٹے بجلی کی فراہمی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا دوسری جانب مظاہرین کی جانب سے سٹی فیڈرز کو بند کرنے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پانی کی قلت پیدا ہوگئی اور روزمرہ کے معمولات بری طرح متاثر ہوئے