|

وقتِ اشاعت :   August 18 – 2024

کوئٹہ:  بلو چستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ سیاست کی آڑ ملک کی سلامتی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرسکتے ہیں

نفرت کی سیاست کرنے والے کبھی بھی ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے، روف حسن کا ریاست مخالف بیانیے کو پھیلانے میں بھارتی سہولت کاری بے نقاب ہوگئی ہے ،

سیاست میں ملک کے خلاف سازش کرنا ملک اور ریاست کے خلاف سازش کر نا ملک دشمنی ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔

وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل دہشت گردی کے ذریعے دشمن ملک بھارت پاکستان کے خلاف سازشیں کررہی ہے

ہندوستان کو پاکستان کی ترقی وخوشحالی ہضم نہیں ہورہی سیاست کی آڑ میں نفرت،انتشار کی بجائے ملک کا سوچیں حساس معلومات کو پہنچانے کا مقصد ریاست مخالف بیانیے کو بھارتی میڈیا میں پروپگنڈے کے طور پر استعمال کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تمام ثبوتوں کے پیش نظر رؤف حسن اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف مکمل اور کڑی تحقیقات کی جانی چاہیے بھارتی سرکار کا پاکستان بلخصوص بلوچستان میں دہشت گردی کے واضح ثبوت موجود ہے

پی ٹی آئی بیرونی دشمنوں کے خوشنودی حاصل کرنے کے بجائے پاکستان کی عوام پر اعتماد کرے سیاسیت ملک وقوم کی ترقی،خوشحالی اور خدمت کا نام ہے سیاست میں ملک کے خلاف سازیش کرنا ملک دشمنی ہے۔