|

وقتِ اشاعت :   August 18 – 2024

کوئٹ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کی سکرٹری جنرل سمی دین بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈی سی پنجگور ذاکر بلوچ پر خوفناک حملے کو چار دن ہوچکے ہیں،

ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔حقیقت یہ ہے کہ اتنے اعلی سرکاری افسر کو بغیر کسی تحقیق کے نشانہ بنایا گیا،

یہ بات گہری تشویشناک ہے اس گھناونے جرم پر توجہ دینے کے بجائے بے بنیاد بیانیوں کا مقابلہ کرنے کی طرف کوششیں کی گئی ہیں۔میں اس واقعہ کی ایک وسیع اور اعلی سطحی انکوائری کا مطالبہ کرتا ہوں

تاکہ سچائی سے پردہ اٹھایا جا سکے اور ذمہ دار فریقین کو جوابدہ ٹھہرایا جا سکے۔ذاکر کا خاندان بجا طور پر ان مجرموں کے بارے میں وضاحت کا مستحق ہے۔