کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر یہ نوٹیفیکیشن گردش کررہا ہے
بہت سے صحافیوں نے سوال اٹھائے لیکن تحقیق کسی نے نہیں کی اس سارے معاملے میں ایک چھوٹی وضاحت دونوں ملازمین گریڈ سولہ کے ملازم نہیں ہیں جن شمشیر حسین کو ہٹایا گیا
وہ بھی گریڈ آٹھ کے ملازم ہیں انکا سینیارٹی نمبر پینتیس ہے جبکہ جنہیں چارج دیا گیا انکا سینیارٹی نمبر تیرہ ہے جن صاحب کے پاس پہلے زمے داری تھی
وہ بھی قائم مقام تھے نئی زمے داری والے بھی قائم مقام ہیں اور ایک اور وضاحت وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے زمے داریاں سنبھالتے ہی اختیارات کی منتقلی شروع کردی تھی اب گریڈ اٹھارہ تک کہ اختیارات محکمے کے وزرا کے پاس ہیں
وزیر اعلی کے پاس نہیں اس نوٹیفیکیشن پر وزیر اعلی بلوچستان وضاحت طلب کرچکے ہیں