|

وقتِ اشاعت :   August 19 – 2024

کوئٹہ ” کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ خود کوحقیقی معنوں میں عوام دوست سرکاری ملازم سمجھ کر مسائل کے حل کیلئے صدق دل سے اقدامات کرنے والوں کو لوگ ہمیشہ قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہمارا اصل اثاثہ بھی یہی ہے کہ عام آدمی ہماری تعیناتی کے دوران اور ٹرانسفر کی صورت میں اچھے لفظوں میں یاد رکھیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حال ہی میں ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن(ر)جمعدار خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب بلوچ،ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن سوبان دشتی، تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر پشین زاہد احمد،اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ڈویژن سید کلیم اللہ،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ ڈویژن حنیف کبزئی ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی،اسسٹنٹ کمشنر کچلاک،اسسٹنٹ کمشنرریونیو کوئٹہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر پشین کی انتظامی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ کیپٹین(ر) جمعدار خان نے ضلع پشین میں تعیناتی کے دوران اعلی نظم ونسق کے قیام کے ساتھ حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد اور عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات کئے۔انہوں نے امن وامان ،قبائلی تنازعات ،

سیاسی اور سماجی مشکلات اور عوام کی بہتری کے لیے ایک بہترین حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے۔عام انتخابات کے پرامن انعقاد،پولیو کی صورتحال ،قبائلی جرگے،قبائل کے آپس کے تنازعات ،پولیس اور لیویز کی استعداد کار میں اضافہ،امن دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی،اسپورٹسس کمپلیکس کی تعمیر،ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت اور تکمیل کو یقینی بنانے،

شدید بارشوں میں امدادی اور بچا کے کام کو از خود لیڈ کیا۔بحیثت سرکاری ملازم جمعدار خان نے بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔انہوں نے جمعدار خان کے لئے مستقبل میں نیک تمنائیں کا اظہار کرتے ہوئے انتظامی صلاحیتوں کی بھر پورتعریف کی۔تقریب میں موجود دیگر انتظامی افسران نے بھی ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر پشین کے خدمات کو سراہا۔ تقریب کے آخر میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر پشین کو روائتی قالین کا تحفہ دیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب بلوچ نے انہیں انکے خدمات پر اعزازی شیلڈ پیش کی۔۔