|

وقتِ اشاعت :   August 19 – 2024

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو نے میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی برسی کے موقع پر جاری بیان میں میر حاصل خان بزنجو کی جمہوریت اور عوام بالادستی کو قائم کرنے کیلئے گراں قدر خدمات و جدوجہد کو مکمل و تاریخی تحریک قرار دیتے ہوئے کہا کہ

ویسے تو جمہوریت کے فروغ کیلیے نامور قاہدین نے جدوجہد کی وہ سب قابل قدر ہیں لیکن میر جمہوریت میر حاصل بزنجو جمہوری مذاحمتی سیاست کے سرخیل تھے میر جمہوریت نے ہی سیاست کو مزاحمت روشناس کرایا وہ جمہوریت کے حوالے سے بلند عمل و توانا آواز تھے۔

میر حاصل خان بزنجو کی پوری زندگی قومی و طبقاتی ناانصافی معاشی نابرابری ،استحصال کے خلاف اور ملک میں حقیقی جمہوریت پارلیمنٹ کی بالادستی آئین و قانون کی حکمرانی کی جدوجہد میں گزری۔۔نیشنل پارٹی میر جمہوریت کی برسی کے موقع پر قائد کی جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام میر جمہوریت کی برسی کے موقع پر کل 20 اگست کو کوئٹہ پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا۔ ترجمان علی احمد لانگو نے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو واضح موقف رکھتے ہوئے سیاسی عمل کی تسلسل کو ہی ملک کی تعمیر وترقی کا ضامن قرار دیتے اور وہ یقین رکھتے تھے

کہ سیاست سیاسی جماعتوں کا کام ہے اور سیاسی جماعتیں سیاسی عمل سے بنتی ہے۔مصنوعی جماعتیں اور سیاستدان بنانے سے ملک بحرانوں کا شکار ہوسکتا ہے اور آگے نہیں بڑھ سکتا۔بیان میں کہا گیا کہ میر حاصل خان بزنجو نے ہمیشہ سیاست میں آمریت اور آمریت کی مختلف شکلوں کی سخت انداز سے مخالفت کی۔

جو تاریخ میں تاریخی طور پر رقم ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو کی سیاست صاف و ستھری تھی۔جس میں آج تک کسی قسم کا کوئی بھی عیب نہیں نکال سکتا۔نیشنل پارٹی انکی کمی کو کھبی پر کر نہیں سکتی ہے لیکن انکی نظریہ جدوجہد پر کسی قسم کا سمجھوتا کرنے کو گناہ کبیرہ اور قومی غداری سے مشروط سمجھتی ہے۔ قاہد کی سیاسی فکر کو جاری رکھنے کا نیشنل پارٹی مضبوط تسلسل ہے