|

وقتِ اشاعت :   August 21 – 2024

تفتان: ایران میں 35 پاکستانی زائرین جاں بحق ہوگے شہر یزد میں بس کا المناک حادثہ پیش آیا ہے سپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہیایرانی میڈیا اربعین فاونڈیشن کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے زیادہ کا تعلق پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر لاڑکانہ سے ہے

20 افراد زخمی ہیں بس لاڑکانہ ہی سے روانہ ہوئی تھی کوئٹہ پہنچی تھی کوئٹہ میں چار روز قیام کے بعد براستہ تفتان ایران میں داخل ہوئی بس میں 14 خواتین سمیت 53 مسافر سوار تھے ایرانی حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق یہ لوگ چہلم کے لئے کوئٹہ سے ایران اور پھرایران سے عراق جارہے تھے

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیاامن کمیٹی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 35 اور زخمیوں کی 21 ہیایرانی ہلال احمر کے مطابق بابل عراق کے قریب بس حادثے بس میں 35 زائرین جاں بحق جبکہ 21 افرا د شدید زخمی ہوگئے جبکہ جو کربلا جارہے تھے بس پاکستان کے شہر کوئٹہ سے ایران پہنچی تھی

ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو بس سے نکال کر مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا جبکہ حادثے کے بعد یزد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی