کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی سے ان کے دفتر میں مختلف وفود نے ملاقات کی اور ان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر نے وفود سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا میرا نصیب العین ہے اور مجھے اپنے حلقے اور صوبے کے لوگوں کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے ہما ری حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں یہ تہیہ کیا ہے کہ صوبے کی پسماندگی دور کرنا اور عوامی مسائل کا حل ہم سب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے
تاکہ ہمارا صوبہ دیگر صوبوں کی طرح زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کے راہ پر گامزن ہو۔
ہماری حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ میں عوامی نمائندہ ہوں اور میں عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں گرونگا عوام کو سہولیات فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہوں عوامی فلاح وبہبود کیلئے ہمہ وقت حاضر رہوں گا۔