|

وقتِ اشاعت :   August 21 – 2024

کوئٹہ :  بلوچستان اسٹوڈٹنس الائنس کے زیر اہتمام میڈیکل انٹری فیسوں میں اضافے کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں عدالت روڈ سے اسد کی قیادت میں ریلی نکالی گئی

اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شریک طلباء و طالبات نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کے طلباء کو انٹری ٹیسٹ کی فیسوں میں یکمشت 8 ہزار روپے اضافہ کرکے غریب طلباء وطالبات پر میڈیکل کی تعلیم کے حصول سے دور رکھنے کیلئے انٹریٹ ٹیسٹ کی فیس میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے

ہم گزشتہ کئی دنوں سے اپنے مطالبات کے حق اور بلا جواز فیسوںکے خلاف سرا پا احتجاج ہیں مظاہرے اور احتجاج کررہے ہیں حکومت اور متعلقہ حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جارہا ہے جس کی وجہ سے طلباء میں شدید تشویش پائی جارہی ہے حکومت اس مسئلے کو حل کریں ہمارا احتجاج جاری رہے گا مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔