آواران: آواران کے تحصیل جھاؤ ڈیلوری کیس کا مریضہ خاتون 14 گھنٹے بند روڑ پر تڑپ کر وفات پا گئی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ کے علاقے دمب اللہ بخش چنال گوٹھ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو ڈلیوری کیس کی وجہ سے زمباد گاڑی میں سوار کرکے کراچی کیلئے روانہ ہوگئے۔
لیکن ضلع بھر میں بارشوں کے سبب بند اور جھاؤ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈیلوری کیس کیلئے سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے خاتون رات دو بجے جھاؤ گوکو چیک پوسٹ کی حدود میں روڑ پر درد سے تڑپ تڑپ کر شہید ہوگئی۔ خاتون کے پیٹ سے چند لمحوں میں پیدا ہونے والا بچہ بھی دنیا نہ دیکھ سکا۔
شہید خاتون کی میت کو زمیاد گاڑی میں واپس ٹریکٹر کے زریعے کھینچ کر اگلے دن ان کے گاؤں پہنچائی گئی آواران عوامی غکی جانب سے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ روزانہ ڈی ایچ او کی ٹرانسفر پوسٹنگ میں مصروف حکمرانوں کی وجہ سے روزانہ اسی طرح کے واقعات پیش آرہے ہیں
واضح رہے کہ ڈی ایچ او محمد اسلم بلوچ کے دور میں تمام ایمبولینس گاڑیاں اور دیگر سہولیات ایمرجنسی کے موقع پر موجود تھے جبکہ چھ ماہ پورا نہیں ہوئے اسکا تبادلہ کیا گیا ہے آواران عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آواران میں ہسپتالوں کی بہترین کے لیے سئینر ڈاکٹر محمد اسلم بلوچ کی دوبارہ تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ آواران میں ہسپتالوں کے نظام بہتر ہوسکے۔