|

وقتِ اشاعت :   August 22 – 2024

حب:  حب سرکل پولیس کا چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب کے گھر پر چھاپہ چیئرمین اور انکے بیٹے کو گرفتار کرنے کی کوشش اہل علاقہ سراپا احتجاج وجہ معلوم کرنے پر ایس ایچ او حب سٹی کا صحافیوں کو دھمکی

بدھ اور جمعرات کے درمیانی شب حب سرکل پولیس کا چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض شیخ اور انکے بیٹے عمر فیض شیخ کو گرفتار کرنے کے لیے حاجی حسن شیخ گوٹھ میں انکے گھر پر داھاوا بول دیا لیڈی کانسٹیبلز کے ہمراہ پولیس گھر میں گھس گئی چئیرمین گھر میں موجود نہیں تھے

تاہم اہل علاقہ کی مداخلت پر پولیس انکے بیٹے عمر فیض کو لیجانے میں ناکام ہوگئی جبکہ آدھی رات کو پولیس کی بھاری نفری آچانک گھر میں گھس جانے پر چئیرمین کی والدہ کو دل کا دورہ پڑگیا انکو تشویشناک حالت میں کراچی ہسپتال منتقل کردیا جبکہ اس سارے معاملے کی معلومات لینے جب صحافی حب سٹی تھانہ پہنچے

تو ایس ایچ او حب سٹی سعود درانی نے صحافیوں کو قانونی کاروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ چئیرمین کے بیٹے پر اقدام قتل کا مقدمہ ہے اگر غلط خبر چلائی تو میں پیپر ورک جانتا ہوں دوسری جانب آدھی رات کو اچانک قبائلی شخصیت کے گھر پر پولیس چھاپے کے خلاف حب اور لسبیلہ کے قبائلی شخصیات کا شدید مذمت قبائلی عمائدین نے پولیس کے اس اقدام کو بلوچی روایات کے منافی قرار دیدیا