کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری، جنرل سیکریٹری میر جمال لانگو، سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈوکیٹ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، جوائنٹ سیکریٹری اسماعیل کرد، انفارمیشن سیکریٹری نسیم جاوید ہزارہ، فائنانس سیکریٹری میر اکرم بنگلزئی، لیبر سیکریٹری ملک عطا اللہ کاکڑ، خواتین سیکریٹری محترمہ منورہ سلطانہ، کسان ماہیگیر سیکریٹری ملک ابراہیم شاہوانی، ہیومن رائٹس سیکریٹری پرنس رزاق بلوچ اور پروفیشنل سیکریٹری میر مصطفی سمالانی نے قومی راہشون سردار عطااللہ خان مینگل کی تیسری برسی کے حوالے سے ان کی خدمات اور قربانیوں کو خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے
کہ بلوچستان کی سیاسی تاریخ قومی راہشون کی اصولی سیاست سے عبارت ہے اور بلوچ عوام کی مزاحمتی تحریک ان کے ذکر کے بغیر نامکمل ہے،
ان کی مادر وطن سے محبت، دور اندیشی اور نظریاتی جدوجہد سے انکار ممکن نہیں جس نے ہر دور کے نوجوانوں کو متاثر کیا اور جن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے طلبا و طالبات نے سیاست کے میدان میں قدم رکھا ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی عظیم سیاسی رہنما سردار عطا اللہ مینگل کی تیسری برسی کے موقع پر ایک عظیم الشان تعزیتی جلسہ مورخہ 2ستمبر، بروز سوموار ، بوقت 3:00بجے سہ پہر، بمقام کوئٹہ میٹروپولیٹن کے سبزہ زار پر منعقد کرا رہی ہے
جس میں بلوچ اور بلوچستانی عوام، سیاسی کارکنان، تاجر اور وکلا برادری، ٹریڈ یونینز، ترقی پسند قوم دوست اور باشعور دوستوں، طلبا و طالبات، سول سوسائٹیز، سماجی کارکنان، خواتین اور مزدور تنظیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔