کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں اشیاء خوردنوش جس میں گوشت، چکن،دودھ، روٹی، دہی، گھی، دالیں، چاول، دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ اور تعین کیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)محمد انور کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر سریاب اسسٹنٹ کمشنر کچلاک اور ضلع کوئٹہ کے تمام متعلقہ مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ اسکے علاوہ محکمہ انڈسٹریز، لائیو سٹاک اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے بھی شرکت کی۔
اس کے علاؤہ انجمن تاجران، تندور ایسوسی ایشن،چیمبر آف کامرس، کنزیومر اور سول سوسائٹی کے نمائندوں، ایم ڈی ایس سپر سٹور امتیاز سپر سٹور،کے ڈی ایس سپر سٹور کے نماھندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اشیاء خوردنوش کی نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا
جس میں مختلف اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم کی گء۔ آج سے ہی کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخنامے پر عملدرآمد ہوگا۔ جس میں مٹن کی نئی قیمت 1900 روپے اور بیف کی قیمت 1050 روپے مقرر کردی اسکے ساتھ اعلیٰ کوالٹی چاول کی قیمت 290 روپے، ٹوٹہ چاول کی قیمت 180 روپے، چینی کی نئی قیمت 150 روپے،دودھ کی نئی قیمت 190 جبکہ دہی کی نئی قیمت 200 روپے،روٹی 165 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے جبکہ 330 گرام روٹی کی قیمت 40 روپے مقرر کردی گئی ہے۔اس کے علاؤہ دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا بھی تعین کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اجلاس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ضلعی انتظامیہ نے جو قیمت مقرر کردیے ہیں۔ اس پر ہر صورت عملدرآمد ہوگا کوئی بھی تاجر، دکاندار،تندور والا دودھ اور دہی والے سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کریگا انکا دکان بند کرکے مالک کو جیل بھجوایا جائیگا۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کسی ایسوسی ایشن کے بلیک میلنگ میں نہیں آئیگی کیونکہ تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں موجودگی اور اعتماد میں لینے اورمکمل تجزیہ اور جانچ پڑتال کرکے قیمتوں کا نئے ازسر سے تعین کیا گیا۔کوئی بھی ڈیری فارم مالکان مہنگے داموں دودھ بیچے گا اسکے خلاف کارروائی کرکے ڈیری فارم سیل اور مالک کے خلاف ایف آئی آر کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی لائی جائے گی۔ ایک شہر میں دس دس قیمتیں چل رہی ہیں ہر دکاندار نے اپنی من مانی کرکے اپنی قیمتیں مقرر کرکے منافع خوری کررہاہے۔
تمام تاجر، تندور، قصائی اور دکاندار عوام پر ظلم کررہے ہیں اب انہیں مزید ظلم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ تمام تاجران،دکانداران،تندور اور قصاب مالکان اپنی دکانوں پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو واضح اور بڑے حروف میں لازمی تحریر کریں تاکہ عوام کو اشیاء خوردونوش کی خریداری میں آسانی ہو۔اگر کوئی تاجر،دکاندار،تندور اور قصاب مالک اپنی دکان پر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں واضح نہیں کریگا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ قمیتوں میں کمی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی خاطر کی گئی ہے۔