اسلام آباد: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم یہ تمام پابندیاں قبول نہیں کریں گے، ملک کوان بحرانوں سے نکالیں گے،
جوآئین اور شریعت کو نہیں مانتا وہ پاکستانی نہیں ،جوالیکشن جیتا اسے حق دیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہاکہ جلسہ ہونا تھا نہیں ہوا
اس کا آپ کو پتہ ہے کیوں نہیں ہوا،ہم ایک دوسرے سے دور تھے رابطہ نہ ہوسکا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ صوابی میں جلسہ ہوا، 50، 60ہزار سے زائد لوگ آئے، ایک دوسرے سے رابطے ہونے چاہئیں۔ انھوں نے کہا کہ ایسے افراد کو سپورٹ کیا جا رہا ہے
جنہوں نے ووٹ چوری کیا گزشتہ الیکشن میں ہم نے دیکھا بکرا منڈی بنا ہوا تھا۔ انھوں نے کہاکہ شیر افضل مروت اور پولیس والوں کو ایک دوسرے کے کپڑے نہیں پھاڑنے چاہئے تھے، پاکستانی ریاست کی بنیادوں سے نہیں کھیلنا چاہیے۔
انھوں نے کہاکہ پانچ، پانچ لاکھ ووٹ لینے والوں کو اسپیکر بولنے نہیں دیتا۔ محمود خان اچکزئی نے کہاکہ جو آئین اور شریعت کو نہیں مانتا وہ پاکستانی نہیں ہے، جوالیکشن جیتا اسے حق دیں۔