|

وقتِ اشاعت :   August 23 – 2024

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو کوئٹہ سے جدہ خصوصی عمرہ فلائٹ کا آغاز کرنے اور پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (PIA) کی جانب سے مزید کرایوں میں کمی لانے کے اقدامات لائق تحسین ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئٹہ سے جدہ پرواز کے کرایوں میں مزید کمی کا اعلان کرنے سے بہت خوشی ہوئی ہے.

کرایہ میں یہ مزید کمی سعودی عرب میں رہنے والے تمام پاکستانی مسافروں بالخصوص عمرہ زائرین کیلئے ایک دوہرا فائدہ ہے جو ایک آسان سہولت اور اہم بچت دونوں پیش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوئٹہ ٹو جدہ ڈائریکٹ عمرہ فلائٹ شروع کرنے اور ہوائی سفر کے کرایوں میں کمی لانے میں کامیاب اور سرخرو ہو چکے ہیں.

بلوچستان کے عوام کیلئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے انٹرنیشنل سفر کو سب کیلئے قابل رسائی اور سستا بنانا ہی بڑی عظمت ہے جس پر ہم وفاقی حکومت اور پی آئی اے کے حکام کے شکر گزار ہیں. واضح رہے کہ کوئٹہ ٹو جدہ ڈائریکٹ عمرہ فلائٹ کے کرایوں میں 20 ہزار روپے کی لائی گئی ہے