|

وقتِ اشاعت :   August 23 – 2024

تربت:  بارڈر لسٹ ٹوکن سسٹم کی غیر منصفانہ اجراء اور ہفتے میں تین دن کی چھٹی متاثر کن ہے ،

تیل بردار گاڑی مالکان اور بارڈر پر محنت کش عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔عوام کو بجائے روزگار فراہم کرنے کے نان شبینہ کا محتاج کرنے کی پالیسیوں کا نتیجہ حکومت کو بھگتنا پڑے گا

ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل بلیدہ زامران کے رہنما و یوسی چیئرمین الندور ندیم پسند نے کیا انہوں نے کہا عوام کو بارڈر کے علاوہ کوئی متبادل کوئی روزگار نہیں

جس سے ذریعہ معاش حل ہو سکے حکومت اور ذمہ داران کو چائے کہ اس کاروبار کو بند و محدود کرنے کے بجائے اور وسعت دیں تانکہ بارڈر پر محنت کش عوام کیلئے مزید آسانیاں پیدا ہوں۔