|

وقتِ اشاعت :   August 24 – 2024

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن حمزہ شفقات نے صفائی اور تجاوزات کی صورتحال کا جائزہ لینے کے اندرون شہر کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے میٹروپولیٹین کارپوریشن کے ورکرز کو مختلف جگہوں پرکوڑا کرکٹ پھینکنے پر وارننگ جاری کر دی اور ہدایت کی کہ کوڑا کرکٹ مختلف جگہوں پر پھینکنے کی بجائے ایک مخصوص جگہ پر جمع کریں تاکہ ان کو بروقت ٹھکانے لگانے میں آسانی ہو اور شہر صاف ستھرا لگائے

۔انہوں نے کہاکہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی کے لئے وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیاہے

جس سے شہر میں صفائی کی صورتحال آئندہ چند دنوں میں بہتر ی آئیگی۔انہوں نے کہاکہ شہر کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو ہرممکن یقینی بنایا جائے۔ ڈمپنگ سائٹ پر موجود کوڑا کرکٹ کو جلد از جلد ٹھکانے لگا کر صاف کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اور ہرممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے دوریجاری رکھے جائیں گے۔شہر میں صفائی کے حوالے سے کسی بھی علاقے کو ہر گز نظر انداز نہیں کریں گے۔صفائی ستھرائی روزانہ کا کام ہے۔

لہذا اس حوالے سے مستقل بنیادوں پر جامع حکمت عملی اپنانا ہو گی۔اسکے علاوہ صفائی کے حوالے سے شہر کی مختلف زونز میں تقسیم کی گئی ہے کیونکہ زون وائز صفائی کرنے میں آسانی پیدا ہوگئی اور اس سے صفائی کے معیار بھی بہتر ہوگا۔

کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ صفائی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر عمل پیرا ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ اپنے گرد و نواح میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کوڑا کرکٹ باہر پھینکنے کی بجائے مخصوص جگہ پر رکھیں تاکہ ٹھکانے لگانے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے کو آسانی ہوسکے۔