|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2024

کوئٹہ: سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد کی ہدایات کی روشنی میں چیف انجینئر کوئٹہ زون انجینئر بشیر الدین ترین نے سپریڈنٹ انجینیئر قربان علی جتوئی اور ایس ڈی او انجینئر اجمل خان کے ہمراہ کوئٹہ کے دریائے اوڈک کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر بشیر الدین ترین نے کہا کوئٹہ اور اسکے مضافات سمیت دیگر اضلاع میں گزشتہ دنوں کی تیز ترین بارشوں میں ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے یہ معائنہ وزٹ ترتیب دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دریائے اُڈک کا تفصیلی معائنہ کیا گیا ہے تاکہ حالیہ سیلاب سے لوگوں کے مکانات اور زرعی زمینوں کو پہنچنے والے نقصانات کا اندازہ لگایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے مضافاتی علاقے ہنہ اوڈک کے علاقے میں سڑکوں، پانی کی فراہمی کی پائپ لائنوں، پلوں سمیت پورے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ باغات، جو براہ راست سیلابی پانی سے متاثر ہوئے ہیں،

جبکہ خبردار کیا کہ مستقبل کے سیلاب میں مزید کٹاؤ کا خطرہ موجود ہے اور اس کے لیے فوری اقدامات نا گزیر ہیں جبکہ محکمہ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ زمہ داریاں سر انجام دی رہا ہے۔3

انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے انجینیرز اور عملہ اپنی پیشہ ورانہ زمہ داریوں سے صوبہ کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

انہون نے کہا کہ بہت ساری رپورٹس کے مطابق موسمی تغیرات سے پیدا ہونی والی صورتحال میں بلوچستان سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں میں بارشوں کی شدت بڑھ چکی ہے، صوبے کی آبی گذرگاہوں، ڈیمز، کینالز، چینلز کو مزید مضبوط بنانے اور انکی پشتوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے

جبکہ موسمی شدت کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ اور اسکے لیے وسائل کی فراہمی کے لیے اقدامات نا گزیر ہیں۔

محکمہ آبپاشی سے منسلک افرادی قوت کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ٹریننگ کی بھی ضرورت ہے کیونکہ آنے والا بارشوں کا اسپل پہلے سے کہیں شدت پر مبنی بنایا جا رہا ہے اور اس کے لیے تمام محکموں میں باہمی کوآرڈینیشن کی بھی اشد ضرورت ہے تاکہ تمام محکمے اپنے مینڈیٹ میں رہتے ہوئے منظم منصوبہ بندی کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں حکومت بلوچستان کی جانب سے مربوط انداز میں بہتر اور دور رس نتائج پر مبنی منصوبہ بندی سمیت ڈیولپمنٹ پارٹنرز کے اقدامات کو محکمہ آبپاشی کی حکمت عملیوں سے وابستہ کرنے کے حوالے سے بتایا کہ کوئٹہ ڈویژن میں عالمی بنک اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک جو کہ محکمہ کے ساتھ پراجیکٹ چلا رہی ہیں یا چلانے کا ارادہ رکھتی ہیں وہ اپنی پالیسی سازی اور حکمت عملی کے تمام مراحل میں محکمہ آبپاشی بشمول کوئٹہ سرکل کو باہم کوآرڈینیشن میں رکھے تاکہ بہتر منصوبہ بندی کر کے ایریگیشن کے اسٹرکچرز کو مضبوط اور پانی کے ذخیرہ کرنے کی کوشش کو مزید تیز اور بہتر بنا کر مستقل میں کوئٹہ اور اسکے مضافات میں پانی کی کمی کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔