حب : وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیربرائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری نے گوادرمیں زائرین کے بس حادثے پرتشویش کااظہارکیاہے
اور جاں بحق افرادکے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کااظہارکیاہے، میرعلی حسن زہری نے کہاکہ،بلوچستان کے قومی شاہراہ پر بڑھتے حادثات باعث تشویش ہیں،بس حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،حادثے میں زخمی ہونے والوں کے لئے دعا گو ہیں اللہ پاک جلد صحتیابی عطا کرے،
صوبائی حکومت قومی شاہراہوں پر حادثات سے بچاؤ کیلئے اقدامات کررہی ہے، انہوں نے کہاکہ بس حادثے کے زخمیوں کو ضلع حب اور اوتھل کے اسپتالوں میں طبی امداد کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ،زخمیوں بہتر علاج کے لئے سندھ حکومت سے بھی رابط کیا ہے۔
کراچی کے ہسپتالوں منتقل زخمیوں بہتر علاج سہولیات فراہم کریں گے۔۔ اس سلسلے میں تمام اسپتالوں میں عملے اور ادویات کی فراہمی کیلئے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں,