|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2024

کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک کا موسیٰ خیل، قلات، مستونگ، بولان اور دیگر علاقوں میں پیش آنے والے دہشتگردی کے بدترین واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے صوبائی وزیر نے یہاں جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام اور سیکورٹی فورسز ایک پیج پر ہیں

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ملک اور قوم کے لئے اپنی جان قربان کر نے والے شہیدوں کو سرخ سلام پیش کرتا ہوں بلوچستان حکومت دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کا پیچھا کریگی اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کل رات دہشت گردوں نے شاہراں پر ناکہ بندی کی جب وہ اپنے مقاصد میں ناکام ہوئے تو عام شہریوں کی گاڑیاں جلائیں موسی خیل میں 23 نہتے افراد کو اتار کر پنجابی شناخت کی بنیاد پر قتل کر دیا معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مددجتک نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں بلوچستان کی ترقی کے مخالف ہیں اور دہشت گردی میں ملوث ہیں انہوں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔