|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2024

کوئٹہ: راہشون سردار عطااللہ مینگل کی تیسری برسی کے مناسبت سے بی این پی و بی ایس او کے جلسوں کو کامیاب بنایا جائے گا بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اجلاس مرکزی قائمقام صدر بی این پی ساجد ترین کے زیرِ صدارت حاجی باسط لہڑی کے رہائشگاہ پر منعقد ہوا۔

اجلاس کے مہمان خاص بی ایس او کے مرکزی چیئرمین بالاچ قادر تھے۔ اجلاس میں بی ایس او کیمرکزی سیکرٹری جنرل. صمند بلوچ، بی این پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر شاہوانی، مرکزی انسانی حقوق سیکریٹری احمد نواز بلوچ، مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ، مرکزی خواتین سیکرٹری شکیلہ نوید دہوار، بی ایس او کیمرکزی سینیئر جوائنٹ سیکریٹری مقبول بلوچ، مرکزی انفارمیشن سیکرٹری شکور بلوچ،بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین چیئرمین واحد بلوچ، آغا خالد دلسوز، ٹکری شفقت لانگو، میر سکندر شاہوانی، چیئرمین جاوید بلوچ ، مرکزی کمیٹی کے رکن و ضلعی صدر غلام نبی مری حاجی باسط لہڑی ، ملک ساسولی، ثنا بلوچ، شمائلہ اسماعیل، جمیلہ بلوچ و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ راہشون سردار عطااللہ مینگل کا شمار پچھلے صدی کے بڑے اور تاریخ ساز سیاسی ناموں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی بلوچ و محکوم قوموں کو یکجا کرنے اور ان کے حقوق و قومی شناخت کے لئے جدوجہد کی۔ وہ بہت مختصر وقت کے لیے.

بلوچستان کا وزیر اعلی رہے لیکن اس مختصر دور میں ون یونٹ کا خاتمہ کرواکر بلوچستان کی شناخت بحال کروائی۔

علاوہ از ایں تعلیم، معیشت سمیت ہر شعبے میں انقلاب برپا کیا، سردار عطااللہ مینگل کا مختصر دور حکومت ایک آئیڈیل دور حکومت تھا۔مقررین کا کہنا تھا کہ. راہشون سردار عطااللہ مینگل صرف بحیثیتِ وزیر اعلی ایک رول ماڈل نہیں تھے بلکہ وہ اس سے بڑھ کر وہ بلوچ اور خطے کے محکوم اقوام کے عظیم تلسماتی رہنما تھے جنہوں نے بلوچستان کا کھویا ہوا شناخت بحال کروایا۔

بلوچ قوم کے عظیم رہنما راہشون سردار عطااللہ مینگل کے تیسری برسی کے مناسبت سے دو ستمبر کو بی این پی کے زیرِ اہتمام میٹرو پولیٹن گرانڈ میں جلسہ عام ہوگا جب کہ تین ستمبر کو بی ایس او کے زیرِ اہتمام پولی ٹیکنیک کالج سریاب کے گرانڈ میں جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے عوام، طلبا سمیت ہر طبقہ فکر کے. لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ ان دونوں جلسوں میں شرکت کر کے اپنے قومی رہبر سردار عطااللہ مینگل کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں۔

اجلاس کے آخر میں مختلف کمیٹیز بنائی گئی۔ سیکورٹی کمیٹی ملک ابراہیم شاہوانی، چیئرمین اقبال بلوچ کی سربراہی میں بنائی گئی، انتظامیہ کمیٹی طاہر شاہوانی ایڈوکیٹ کی سربراہی میں بنائی گئی، آرٹیکل کمیٹی چیئرمین جاوید بلوچ کی سربراہی میں بنائی گئی، رابطہ کمیٹی میں ساجد ترین، ملک نصیر شاہوانی، ثنا بلوچ، چیئرمین واحد بلوچ، خالد شاہ ہونگے، سوشل میڈیا کمیٹی پرنس رزاق بلوچ، اسد سفیر، ادریس پرکانی ، رضا جان شاہی زئی، میر وائس مینگل اور ریحان بلوچ ہونگے۔