|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2024

کوئٹہ : سابق وزیراعلی عبدلقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ موسی خیل،قلات اوردیگر علاقوں میں دہشت گردی واقعات میں بے گناہ اور نہتے لوگوں کو قتل کرنا بزدلانہ فعل ہے۔

دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔سیکورٹی فورسز اور عوام ملکر دہشت گردی کے ناسور کو ختم کریں گی۔

سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ہماری فورسز عوام کے ساتھ مل کر جلد صوبے کو امن کا گہوارہ بنائیں گی۔