|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2024

کوئٹہ:  شہدائے کر بلاء کا چہلم ملک کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی مذہبی عقیدوت و احترام سے منایاگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہدائے کر بلاء کے چہلم کے دو شبیہ ذولجناح و علموں اور تعزیوں کے جلوس برآمد ہوئے مرکزی ماتمی جلوس بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر انجینئر جواد کی قیادت میں امام بارگاہ حسینی سید آباد علمدار روڈ سے برآمد ہواجو روایتی راستوں علمدار روڈ تاج محمد خان روڈ، سردار اسحاق خان روڈ، یزدان خان روڈ علمدار روڈ سے ہوتا ہوا بہشت زینب قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا

جبکہ دوسرا جلوس امام بارگاہ امام مہدی مج ہزاروہ ٹا?ن سے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر سوئم سید صباح آغا کی قیادت میں برآمد ہوا جو ہزارہ ٹا? ن قبرستان پہنچ کر اختتام پذیرہوگیا

جلوسوں کے 28داخلی راستوں کو ایک روز قبل ہی قناتیں اور ٹرک کھڑے کر کے جبکہ مارکیٹوں ،

پلازوں ،دکانوں اورعمارتوں کو سیل کر دیا گیا تھا جلوس کی نگرانی کیلئے چھتوں اور داخلی راستوں سمیت شہر بھر میں پولیس کے ساڑھے تین ہزار اہلکار، ایف سی اور لیویز کے دو ہزاز اہلکار جبکہ پہاڑوں پر ایف سی اورلیویز کے اہلکارتعینات رہے ،کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاک فوج الرٹ رہی ،جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی گئی شہدائے کر بلا کے چہلم کے موقع پر چار تھانوں قائد آباد ، گوالمنڈی ، سٹی اور بروری تھانے کی حدود میں موبائل فون سروس بند اور ڈبل سواری پر پابندی عائد رہی۔