پنجگور: پنجگور ایف سی اور حساس اداروں کا پروم کے پہاڑی علاقے کانٹی کلگ میں آپریشن کالعدم تنظیم کے دو مطلوب افراد ہلاک ایک زخمی آپریشن میں ہیلی کاپٹرز کی بھی مدد حاصل تھی سیکورٹی زرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایف سی اور حساس اداروں نے پنجگور پروم کے پہاڑی علاقہ کانٹی کلگ میں کالعدم تنظیم بی ار اے کے کیمپ کے خلاف آپریش دو مطلوبہ افراد ہلاک ہوگئے ایک زخمی جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا اور کیمپ کو بھی تباہ کردیا سیکورٹی زرائع کے مطابق آپریشن میں فورسز کو ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد حاصل تھی کارروائی کے دوران کیمپ سے بھاری اسلحہ بھی برآمد اور گولہ بارود بر آمد کرلیا گیا جن میں تین عدد کلاشنکوف نو عدد میگزین 230 راونڈز 5عدد 7ایم ایم 148راونڈز دو عدد دوربین تین عدد موٹر سائیکلیں دو عدد وواکی ٹاکی 4عدد خنجر اور دو عدد پسٹل شامل ہیں۔