|

وقتِ اشاعت :   August 27 – 2024

بولان:  بلوچستان کو سندھ اور پنجاب سے ملانے والی قومی شاہراہ این 65کو ہر قسم کی آمدو رفت کے لئے بحال کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن(ر)جمیل احمد بلوچ کے مطابق قومی شاہراہ این 65 بولان کو این ایچ اے،

پی ڈی ایم اے حکام اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے بحال کردیا گیاہے بولان قومی شاہراہ پر نامعلوم دہشت گردوں نے ریلوے پل کو 25 اگست کی شب بارودی مواد سے تباہ کیا تھا

جس سے پل کا ملبہ قومی شاہراہ بولان دوزان کے مقام پر گر گیا تھا، بھا ری مشنر ی کے ذریعے ریلوے ٹریک کاملبہ ہٹھا کر قومی شاہراہ کو ہر قسم کی آمدو رفت کے لئے بحال کردیا گیا۔