کوئٹہ: مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی، میر یاسین مینگل، حاجی ہاشم کاکڑ، سعد اللہ اچکزئی، ظفر کاکڑ، اللہ داد اچکزئی، جہانگیر لانگو، عمران ترین، شاہ رضا،اتحاد تاجران کے صدر حسن آغا، سید خان، ملک مصطفی خان کاکڑ، عزیز بازئی، ودان علی کاکڑ، خرم، عبدالعلی دمڑ، نقیب کاکڑنے تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران اپنا کاروبار بند کرکے ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔
تاجر ایکشن کمیٹی کے صدرجعفر کاکڑ، جنرل سیکرٹری ثناء اللہ آغا، صدر سرکی روڈ محمد عمردرانی، لنک روڈ اڈہ کے صدر شاہ جی گل، ہاشم بڑیچ، مسجد روڈ کے صدر دوست محمد آغا،وارث آغا،حنان ترین، میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر اکبر شاہ، میڈیسن ایسوسی ایشن کے صدر ملک روح اللہ کاکڑ، خیال محمد خلجی، کلیم کاکڑ، حاجی روزی خان بڑیچ اور امیر جان آغا درمیانہ گلی سیٹلائٹ ٹاؤن، ڈبل روڈ کے صدر آفتاب آغا، عبدالستار روڈ کے صدر حاجی شین گل، سرکلر روڈ کے صدر شاہجہان ترین، علمدار روڈ کے صدر صالح محمد نورزئی، کاسی روڈ کے صدر عنایت درانی، صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر شاہ محمد، چیئرمین عبدالباقی کاکڑ، سریاب کسٹم کے چیئرمین نوروز جتک، سلام بادینی،
سریاب روڈ کے نائب صدر عباس لہڑی، حاجی محمد رفیق بنگلزئی، ہزار گنجی زون کے صدر عبدالخالق آغا، لیاقت بازار کے صدر اللہ داد اچکزئی، نصیر ترین،موٹر سائیکل اسپیئر پارٹس ایسوسی ایشن کے صدر افغان روڈ نعمت ترین، فرنیچر ایسوسی ایشن میکانگی روڈ کے صدر عبدالقاہر ترین، ڈرائی فروٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی حمد اللہ ترین، قاری عبید اللہ، گوردت سنگھ روڈ کے صدر فرید ترین،
موبائل مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر صدیق یوسفزئی، چیئرمین عبدالشکور خلجی، آرٹ روڈ کے صدر ذیشان، تھانہ روڈ کے صدر حاجی حبیب اچکزئی، اکرام کاکڑ، صرافہ روڈ کے صدر جبار آغا، کوئٹہ الیکٹرونک ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر عبدالمالک کاکڑ، چیئرمین محمد عیسیٰ خروٹ، موٹر سائیکل بارگین ایسوسی ایشن کے صدر طارق حیات، چیئرمین باز محمد خلجی، موٹر سائیکل انسٹالمنٹ کے صدر دین محمد اچکزئی،
سردار متین اخونذادہ،اسکریپ ایسوسی ایشن کے صدر سید خان اسحاق زئی، ملک مصطفی کاکڑ، ظاہر ساسولی، پراپرٹی ایسوسی ایشن کے نائب صدر طالب کاکڑ، پولیس پلازہ کے صدر عبداللہ نورزئی، حاجی حسن، جناح روڈ کے صدر حاجی فضل کاکڑ، چیئرمین نور احمد نورزئی، بڑیچ مارکیٹ کے صدر الحاج محمد عالم محمد حسنی، بلدیہ پلازہ کے صدر احسان اللہ خلجی، آل بلوچستان شادی آل ایسوسی ایشن کے صدر حاجی زاہد،
نواں کلی ایسوسی ایشن کے صدر راز محمد خلجی، جنرل سیکرٹری محمد یار، ٹکٹہ گلی کے غیاث کاکڑسمیت مرکزی انجمن تاجران (رجسٹرڈ) بلوچستان کے تمام یونٹوں کے صدور اور دیگر عہدیداروں نے آل پاکستان انجمن تاجران و مرکزی انجمن تاجران بلوچستان و اتحاد تاجران بلوچستان کی جانب سے ملک بھر کی طرح کوئٹہ اور بلوچستان میں تاجر دوست اسکیم بجلی، گیس کے بلوں اور ٹیکسز میں بے تحاشا اضافے اور مہنگائی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی دی جانے والی کال کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برادری ہڑتال کے دوران اپنے کاروبار کو بند رکھ کر ایسوسی ایشن کی جانب سے کال کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز،
مارکیٹوں اور پلازوں کو بند کرکے مرکزی اور صوبائی قیادت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہڑتال کو کامیاب بناکر حکمرانوں اور حکومت کی جانب سے ناروا پالیسیوں اور اقدامات کے خلاف اپنا فیصلہ دیں۔ مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ اور دیگر عہدیداروں نے مکران ڈویژن کوہمسایہ ملک ایران سے گزشتہ 2 ماہ سے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج میں کمی بیشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
بجلی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے تاجر برادری سمیت عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے حکومت اس مسئلے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے یا نیشنل گرڈ اسٹیشن بلوچستان کے دیگر ضلعوں کی طرح دی جانے والی بجلی کی طرح مکران ڈویژن کو بھی نیشنل گرڈ سے منسلک کرکے بجلی دی جائے۔