|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2016

ژوب: اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں ٓاسکی حفاظت ہر حال میں کرینگے کیونکہ ہمارے اکابرین نے مدارس کیلئے بے پناء قربانی دی ہے علماء کرام اپس میں اتحاد واتفاق کو قائم رکھے اسی میں مدارس کی حفاظت ممکن ہے کفری طاقتیں اسلام کی مقبولیت سے پریشان ہے اسلئے مسلمانوں کے درمیان نفرتیں پیدا کررہے ہیں اسلام مسلمانوں کو اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے انہوں نے کہا کہ انضمام سے جمعیت علماء اسلام بلوچستان میں سب سے بڑی پارٹی بن گئی جس سے مخالفین زہنی کوفت میں مبتلا ہورہے ہیں انہوں نے کہا قوم پرستوں نے اپنے دور حکومت میں ترقیاتی فنڈز کھیل اور جشن کے نام پر ضائع کیا اس لئے بلوچستان کے ہر ضلعے میں لوگ جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی نظام کی نفاز کے ساتھ ساتھ عوامی خدمات پر یقین رکھتی ہے تقریب کے اختتام پرمولوی رفیع اللہ شیرانی نے اپنے رہائش گاہ شیرانی بازار میں مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اس موقع پرایم پی اے مولوی سرور موسیٰ خیل،ایم پی اے مفتی گلاب کاکڑ،حاجی محمد خان کبزئی،مولوی شمس الدین بابڑ،مولوی اللہ داد کاکڑ،قاضی خوستی ،حاجی محمد عمر شیرانی،مولوی فیض محمد،میڈیا کے نمائندے اختر گل مندوخیل ودیگر نے شرکت کی آخر میں رفیع اللہ شیرانی نے تمام، مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔