|

وقتِ اشاعت :   August 28 – 2024

حب: حب سٹی تھانے کی حدود میں دو مختلف ڈکیتی کی وارداتیں ڈاکو 66لاکھ لوٹ کر فرار پولیس ہاتھ ملتی رہ گئی

اس سلسلے میں متاثرہ افراد کے مطابق بدھ کی رات کو حب سٹی تھانے کے حدود گلشن امیر آباد میں کراچی مویشی منڈی جانے والے سید اور انکے تین ساتھیوں کو ایک کار اور ایک موٹرسائیکل پر سوار چھ مسلح ڈاکوؤں نے روک کر اسلحہ کے زور پر 50لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے

جبکہ ایک اور واردات میں حب سٹی ہوٹل کے حدود شاکر ہوٹل کے قریب ایک گودام میں ڈاکو 16لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے حب شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں بے تہاشہ اضافہ ہوگیا ہے پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام نظر آرہی ہے شہریوں حلقوں نے پولیس حکام کی جانب سے ہرہفتے تھانیداروں کے تبادلے کو پولیس کی ناکامی کی وجہ قرار دی ہے۔