کوئٹہ: بلوچستان خطرناک بارشوں سیلابی ریلوں کے لپیٹ میں ایک شخص جاں بحق متعدد سڑکیں بندمسافروں کو سخت مشکلات کا سامناہے سیب کے باغات ندی نالوں میں تبدیل سینکڑوں متاثر افراد سڑک کنارے پناہ لینے مجبور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا
نشیبی علاقے زیر آب جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے تفصیلات کے مطابق زیارت کے علاقے کان بنگلہ میں رات بارشوں اور سیلابی ریلے سے سیب کی باغات زیارت سنجاوی کوئیٹہ مین شاہرہ کو متاثر کردیا ہے زیارت کے علاقے کان بنگلہ میں رات بھر بارشوں اور سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ہے
سیلابی ریلے میں سیلاب سیب کی باغات میں داخل ہونے سے سیکنڑوں درخت بہہ گئی ہے سیلابی پانی دوکانوں بھی داخل کو جسکی وجہ دوکانداروں کو شدید نقصان پہنچا ہے سیلابی ریلوں سے زیارت سنجاوی کوئیٹہ مین شاہرہ بھی ٹریفک کیلئے بند ہوگیا جسکی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے
بارش اور سیلابی ریلے کاسلسلہ صبح تک جاری رہا تاہم ان بارشوں اور سیلابی ریلے کسی قسم جانی نقصان اطلاع موصول نہیں ہوا ہے ہرنائی میں رات بھر شدید بارش سیلابی ریلے سے متعدد سڑکیں بند ہرنائی کے علاقے اسپین تنگی ندی کے سیلابی ریلے گاڑی پھنسے گئی گاڑی میں 2 خواتین ایک مردِ سوار تھے پھنسے گاڑی کو ایکسلیٹر کے ذریعے ریسکیو کرلیا اسپین تنگی لیویز فورس اور ایکسلیٹر ڈرائیور حفیظ اللہ نے جان پر کھیل کر گاڑی سور افراد کو بچا لیا۔
سیلابی ریلے ہرنائی سنجاوی روڈ طور خم تنگی کے مقام پر ٹریفک کیلئے بند ہوگیا ہے مانجھی پورمون سون بارشوں تیسرا اسپیل شروع ہوگیا بارش سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کبھی ہلکی بارش تو کبھی تیز بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار گرمی کا زور ٹوٹ گیا بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں یہ سلسلہ 31 اگست تک جاری رہے گا۔
اوستہ محمد میں وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش سے اوستہ محمد اور گنداخہ کے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں اوستہ محمد کے علاقے گنداخہ باغٹیل سمیت دیگر علاقوں میں برساتی پانی سے شدید متاثر ہوئے ہیں بارش کے باعث متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافے ضلعی انتظامیہ متاثرین کی بحالی میں بری طرح ناکام حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے آنے والا راشن گودام میں خراب ہو رہا ہے جعفرآباد ڈیرہ اللہ یار اور قریبی علاقوں میں نئے اسپیل کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے بارش سے سڑکیں اور گلیاں جل تھل ہوگئیں بارش سے کھلے آسمان تلے بیٹھے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ بارش شروع ہوتے ہی بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا
بارش سے کیٹل فارم، خانپور اور محبت شاخ میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے مستونگ: میں اینٹ سے بھرے ھوا ٹریکٹر ٹرالی بارش کی پانی میں پیسل کر ندی میں گرگیا ایک شخص موقع پر جاں بحق ایک مزور شدید زخمی زخمی اور جاں بحق والے افراد کو مستونگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا مستونگ موسلادھار بارش،دشت کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے نشیبی علاقے زیر آب جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ٹریکٹر ٹرالی روڈ کراس کرتے ہوئے نالے میں جاگری دو افراد پانی میں بہے گے مستونگ: ایس ایچ او عبدالمالک کرد دفعدار اختر محمد عبدالمنان بنگلزئی، عبدالرحیم اور شادی خان موقع پر موجود تھے جنہوں نے لاش اور بہہ جانے والے ٹریکٹر کو نکال کر لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا ہے