|

وقتِ اشاعت :   August 29 – 2024

بلوچستان کے انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) پولیس عبدالخالق شیخ کو عہدے سے ہٹا کر معظم جاہ انصاری کو صوبائی پولیس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے ۔

بدھ کو گریڈ 22 کے افسر معظم جاہ انصاری کو نیا آئی جی بلوچستان تعینات کیا گیا ہے جبکہ عہدے سے ہٹائے گئے عبدالخالق شیخ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

نئے پولیس سربراہ معظم جاہ انصاری اس سے پہلے بطور کمانڈنٹ ایف سی خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔

تقرری کے معظم جاہ انصاری ایوان صدر پہنچے  جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی ۔

صدر نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نئے آئی جی بلوچستان پولیس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔